Posts

Yeh Blog Likhny ki wajuhaat(Foreword)......یہ بلاگ لکھنے کی وجوہات ( پیش لفظ)

دنیا میں جادو و شیطانی اعمال ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، خاص طور پر ہمارے خطے میں، اور بنگال کا کالا جادو تو دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ جادو، تعویز وغیرہ پہلے زیادہ تر غیر مسلم طبقہ تک محدود تھا لیکن اگر آج اس خطے کے مسلمانوں کے عمومی کوائف اور احوال پر غور فکر کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں یہ شیطانی اعمال اس خطہ کے مسلم طبقہ میں اس قدر تیزی سے پھیلے ہیں کہ حیرت ہوتی ہےـ ہر روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے اور سننے میں آتا ہےـ آج کل رشتہ داریوں وغیرہ میں باہم خلوص و خیر خواہی، اعتماد و قربت، محبت و انسیت، عفوودرگزر، اخلاص وغیرہ کی بجائے نفرت،بدخواہی و بے اعتمادی، بغض و عناد،لالچ، تمانیت، خودغرضی، شکوک و شبہات ، عداوت و انتقام وغیرہ رہ گئیں ہیں۔ کوئی اولاد کو باپ سے متنفر کرنا چاہتا ہے، کوئی بوڑھے والدین سے اس کی بےساقیاں (اولاد) چھیننا چاھتا ہے، کوئی ان کے زور پر کسی کے کاروبار و معاشی حالات کو بگاڑنے کے درپہ ہیں تو کوئی میاں بیوی کے درمیان اختلافات وغیرہ پیدا کرنے کی فکر میں ہے، کوئی خاندان یا کسی گھرانے کے اتفاق و خلوص و خشحالی وغیرہ کو

Jadu (Magic) ki Tareef...... جادو کی تعریف

جادو کی تعریف جادو اردو زبان کا معروف لفظ ہے، عربی میں اسے سحر کہتے ہیں- جس کے لغوی معنی دھوکہ دینا، حیلہ کرنا، فریفتہ کرنا، حقیقت سے پھیرنا، باطل کو حق کی صورت میں ظاہر کرنا، کسی چیز کو ایسا ملمع ساز کرکے پیش کرنا کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں ۔ ابتدا میں زندگی موت اور کائنات کی ہر شے کے اسرار و رموز کو جاننے اور سمجھنے کے علم کو جادو کا نام دیا گیا لیکن بعد میں اس فطرت کے راز و نیاز کو جانتے ہوئے اس کے مدمقابل اور اس کے بین بین ایسے ایسے طریقے ایجاد کئے جس سے جادو کی ماہیت ہی بالکل بدل دی گئی۔ اس لیے جادو کی تعریف کچھ یوں ٹھہرائی گئی۔ ’’ایک ایسا فن جس میں ہر وہ کام اپنی حسب منشاء پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے خواہ اس کے ذرائع جائز ہوں یاناجائز۔ خواہ منشاء خداوندی کےتابع ہوں یا اس سے بعید۔‘‘ لیکن درحقیقت انسان راہ حق سے بھٹک کر شیطانی راہ پر جانکلا۔ کیونکہ ہر کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کا واحد راستہ ظلم و ستم اور ایذا رسانی پر مشتمل تھا اور یہ راہ ایسی ہے جو اللہ تعالیٰ کی رضا اورمنشاء سے متصادم ہے۔ اس لیےاس کو شیطانی افعال کا نام دیا گیا ہے۔ جادو کے فن میں جوں جوں ترقی ہوتی